زرعی ترقیاتی بینک میں پانچ سال کے دوران 14 کروڑ 21 لاکھ روپے کے غبن کا انکشاف ہوا ہے ۔ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق 7 کیسز تیار کر لئے گئے۔ دستاویزات کے مطابق سال 2010-11 میں قرض کیلئے جعلی دستاویزات رکھی گئیں جن کے باعث دو کروڑ 76 لاکھ روپے کا قرض وصول نہ ہوا۔
سال 2010-11 میں قرض کی فائلیں چوری ہونے سے 2 کروڑ 47 لاکھ روپے کا نقصان ہوا جبکہ سال 2012-13 میں قرضی کی واپسی نہ ہونے سے 51 لاکھ روپے نقصان ہوا ۔ اسی طرح 2013-14 میں بھی قرض کی واپسی نہ ہونے سے 51 لاکھ روپے نقصان ہوا جبکہ 2014-15 میں موبائل کریڈٹ افسران کی وجہ سے 31 لاکھ روپے نقصان ہوا۔