پلیٹیلیٹس کی کمی سے نوازشریف کی جان کو خطرہ

لاہور: نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سابق وزیراعظم کی حالت کو ایک بار پھر تشویشناک قرار دے دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ تمام کوششوں کے باوجود نوازشریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور ان کے علاج کے نتیجے میں مزید طبی مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔

ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ نوازشریف کو جان بچانے والی ادویات دی جارہی ہیں اور ان کی جان بچانے کے لیے انتہائی نگہداشت کی جارہی ہے، ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے ہنگامی نوعیت کے اقدامات درکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیرائیڈز لگانے کے باوجود نوازشریف کے پلیٹیلیٹس کی تعداد پوری نہیں ہورہی، پلیٹیلیٹس کی تعداد اس سطح پر نہیں آرہی جہاں نوازشریف کی جان کو خطرہ نہ رہے، پلیٹیلیٹس کی مقدارمناسب سطح پرنہ ہونےسےہارٹ اٹیک، اسٹروک اوربلیڈنگ کاخطرہ موجود ہے،۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے