داعش نے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی، نئے سربراہ کا بھی اعلان

عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق داعش نے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق آڈیو پیغام میں کی۔

داعش نے ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو دہشت گرد تنظیم کا نیا سربراہ بھی مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل امریکی فورسز نے شام کے علاقے ادلب میں خفیہ کارروائی کرتے ہوئے داعش کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تصدیق کی تھی۔

بعدازاں امریکی حکام کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی طرح داعش کے سربراہ کی باقیات بھی سمندر برد کر دی گئی ہیں۔

گزشتہ روز امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ابو بکر البغدادی پر حملے کی پہلی ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں امریکی ہیلی کاپٹرز کے حملے کے بعد فوجیوں کو اس کمپاؤنڈ کی طرف بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جہاں سرنگ میں جانے سے پہلے ابوبکر البغدادی موجود تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے