نوازشریف کے پلیٹیلیٹس میں کمی، شوگر کی زیادتی کا بھی سامنا

لاہور: سروسز اسپتال میں 15 روز سے زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹیلیٹس میں مزید کمی واقع ہوگئی۔

سابق وزیراعظم کے علاج کیلئے قائم میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز کے مطابق نواز شریف کے پلیٹیلیٹس کاؤنٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز ان کے پلیٹیلیٹس میں کمی ہوئی ہے جس کے بعد پلیٹیلیٹس کی تعداد 45 سے 42 ہزار تک پہنچی جب کہ منگل کے روز یہ تعداد مزید کم ہوکر 30 ہزار ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر محمود ایاز نے بتایا کہ اسٹیرائیڈز کی وجہ سے نواز شریف کی شوگر میں اتار چڑھاؤ ہے اور فی الحال ان کو شوگر کی زیادتی کا سامنا ہے جب کہ انہیں دل اور گردوں سمیت کئی امراض بھی ہیں۔

ڈاکٹر محمود ایاز کے مطابق میڈیکل بورڈ آج پھر نواز شریف کا طبی معائنہ کرےگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے