امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اگروزیراعظم لبرل کے معنی جانتے تو کبھی یہ لفظ استعمال نہ کرتے
مجھے تو یہ ان کے سیکرٹری کی شرارت لگتی ہے ،
وزیراعظم اپنے منشور پر عمل کریں اور نئے محاذ نہ کھولیں ،
ایک پریس ریلیز پر اتنا اویلا ٹھیک نہیں، دو فریقوں کے درمیان چپقلش سے قوم کا نقصان ہو گا،
بہتریہ ہے کہ حکومت اور فوج ملک میں قیام امن اور ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں ،
فرانس میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت اور ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں،
دہشت گردی کو مسلمانوں اور عالم اسلام سے جوڑنا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکومت کے درمیان کوئی فرق نہیں، کرپشن کا کینسر تمام اداروں میں پھیل چکا ہے۔