گاڑی پارک کریں، پیسوں کی بجائے مکھن اور جیم دیں

دنیا بھر میں گاڑی، موٹرسائیکل کو پارک کرنے کی پارکنگ فیس وصول کی جاتی ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ پارکنگ فیس کے بجائے کوئی کھانے کی چیز فیس کے طور پر دی جائے۔

آج ہم آپ کو ایک ایسی یو نیورسٹی کے بارے میں بتائیں گے جہاں طلبہ سے پارکنگ فیس کے بجائے پینٹ بٹر، مکھن اور جیم وصول کیا جاتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی شمال مغربی ریاست الاسکا کی ’یونیورسٹی آف الاسکا ایکوریج کیمپس‘ نے طلبہ کو یہ اختیار دیا ہے کہ جنہوں نے پارکنگ کی فیس ادا نہیں کی یا وہ طلبہ جو فیس کی ادائیگی نہیں کر سکتے تو وہ پیسوں کے بجائے مکھن، جیم اور پینٹ بٹر پارکنک فیس کی جگہ یونیورسٹی کو دے سکتے ہیں۔

یونیورسٹی نے یہ اقدام ضرورت مند طلبہ کے لیے اٹھایا ہے اور یونیورسٹی کی روایت ہے کہ یہ سالانہ ان طلبہ کے لیےعطیات جمع کرتے ہیں جو کہ کھانے کی چیزیں خرید نہیں سکتے۔

یونیورسٹی کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ وہ ایسے طلبہ کو یہ چیزیں فراہم کرتے ہیں جو ضرورت مند ہوتے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ 16 اونس کے 2 جار 10 ڈالر رقم کے بدلے وصول کیے جاتے ہیں جب کہ 3 جار 35 ڈالر رقم کے لیے اور 5 جار 60 ڈالر کی رقم کے عوض وصول کیے جاتے ہیں۔

ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ طلبہ کسی بھی قسم کے سیل جار (جن کی بوتل پیک ہو) جس میں پینٹ بٹر، ایلمنڈ بٹر، جیم اور اس طرح کی دیگر چیزیں شامل ہیں، پارکنگ کی فیس کے بجائے دے سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے