یورپ:عراق کے تیل کی فروخت سعودی عرب سے بڑھ گئی

drumانٹر نیشنل انرجی ایجنسی نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ یورپ میں عراق کے تیل کی فروخت سعودی تیل سے زیادہ ہوگئی ہے ،

رو س کی جانب سے اپنے تیل کی برآمد برھانے کے لیے متعدد ایشیا ئی ممالک سے رابطے نتیجہ خیز ثابت ہوئے ہیں ،

اس خطے کی آئل مارکیٹ میں روس کے تیل کی برآمد اوپیک ممالک سے زیادہ ہوگئی ہے ،

دوسری جانب ایران نے بھی عالمی طاقتوں کی جانب سے عائد پابندیاں ختم ہوتے ہی روزانہ 40لاکھ اضافی بیرل کی برآمد کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں،ا

یرانی حکام نے اس مقصد کے لیے یورپ اور ایشیا کے کئی ممالک سے شرائط طے کرلی ہیں اور اب وہ پابندیوں کے خاتمے کا انتظار کررہا ہے ،

 ان ممالک میں اٹلی،یونان اور اسپین قابل ذکر ہیں

واضح رہے کہ یہ ممالک پہلے بھی ایران کے خام تیل کو ترجیح دیتے رہے ہیں ،سعودی عرب نے بھی رواں سال خام تیل کے بعض نئے بڑے گاہک تلاش کرلیے ہیں ،

ان میں پولینڈ اور سوئیڈن شامل ہیں ،رپورٹ کے مطابق یورپ کے لیے عراقی تیل کی برآمد میں تقریباً40فیصد اضافہ ہوچکا ہے ،

اس طرح یورپ کی آئل مارکیٹ میں عراق کا حصہ بڑھ کر 17فیصد ہوگیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے