پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ساتھ ہونے والی پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں انگریزی زبان کے استعمال پر پابندی عائدکر دی ہے۔
اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ملاقاتوں میں انگریزی زبان کے استعمال پر پابندی کا مقصد اردو زبان کی بول چال پر عبور حاصل کرنا ہے تاکہ سیاسی جلسوں اور کارکنوں سے ملاقاتوں میں اردو زبان کی درست ادائیگی ہوسکے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق آئندہ کوئی پارٹی رہنما ان سے انگریزی زبان میں بات کرنے کے بجائے اردو میں بات کرے گا