[pullquote]کورونا وائرس کے باعث ايک بلين سے زائد افراد اپنے اپنے گھروں ميں محصور[/pullquote]
نئے کورونا وائرس کے باعث اس وقت دنيا کے مختلف حصوں ميں ايک بلين سے زائد افراد اپنے اپنے گھروں ميں محصور ہو کر رہ گئے ہيں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چونتيس ملکوں ميں اس وقت مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے جب کہ ديگر کئی ملکوں ميں حکومتوں نے لوگوں سے گھروں ميں رہنے کی تاکيد کی ہے۔ دس ممالک ميں کرفيو بھی نافذ ہے۔ دريں اثناء دنيا بھر ميں نئے کورونا وائرس کے مريضوں کی تعداد 339,337 تک پہنچ گئی ہے۔ 14,703 افراد اس وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہيں۔ وائرس کے باعث ہونے والی بيماری کووڈ انيس سے صحت ياب ہونے والوں کی تعداد 99,014 ہے۔ تيئس مارچ کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت عالمی سطح پر 225,620 افراد اس بيماری ميں مبتلا ہيں، جن ميں سے 215,067 کی علامات زيادہ سنجيدہ نہيں جبکہ 19,553 کيس سنجيدہ نوعيت کے ہيں۔
[pullquote]چين: بيرون ملک سے آنے والوں کے ذريعے وائرس کے پھيلاؤ ميں اضافہ[/pullquote]
چين ميں ہفتے کے دن چھياليس، اتوار کے دن انتاليس اور آج بروز پير صرف دس افراد ميں نئے کورونا وائرس کی تشخيص ہوئی۔ ملکی ہيلتھ کميشن کے مطابق ان تمام مريضوں ميں کووڈ انيس کی بيماری، بيرون ملک سفر کرنے والوں سے منتقل ہوئی۔ تاہم مقامی سطح پر کورونا کا کوئی بھی کيس سامنے نہيں آيا۔ واضح رہے کہ يہ وائرس چينی شہر ووہان سے شروع ہوا تھا۔ مجموعی طور پر چين ميں آج بروز پير کووڈ انيس کے مريضوں کی تعداد 81,093 ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 3,270 تک پہنچ گئی ہے۔
[pullquote]امريکا مدد کرنا چاہتا ہے تو پابندياں ہٹائے، ايرانی صدر[/pullquote]
ايرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر امريکا نئے کورونا وائرس سے نمٹنے ميں ايران کی مدد کرنا چاہتا ہے، تو اسے پابندياں ختم کر دينی چاہييں۔ پير کو اپنے بيان ميں روحانی نے يہ بھی کہا کہ تہران حکومت امريکا کی جانب سے انسانی بنيادوں پر امداد تسليم کرنے کا کوئی ارادہ نہيں رکھتی۔ روحانی کی يہ تقرير ٹيلی وژن پر براہ راست نشر کی گئی۔ ايک روز قبل ايرانی سپريم ليڈر آيت اللہ خامنہ ای نے بھی ايسی ہی تقرير ميں امريکا کی مدد کی پيشکش ٹھکرا دی تھی۔ ايران مشرق وسطی کے خطے ميں کورونا وائرس سے سب سے زيادہ متاثرہ ملک ہے، جہاں کيسز کی تعداد تيئس ہزار سے متجاوز ہے۔ ايران ميں کووڈ انيس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1,812 ہے۔
[pullquote]مشرق وسطی ميں بھی بندشيں متعارف[/pullquote]
متحدہ عرب امارات نے دو ہفتوں کے ليے تمام بين الاقوامی مسافر و ٹرانزٹ پروازيں معطل کر دی ہيں۔ اس فيصلے پر عملدرآمد آئندہ اڑتاليس گھنٹوں ميں متوقع ہے۔ اس فيصلے سے دنيا کا مصروف ترين دبئی انٹرنيشنل ايئر پورٹ بھی متاثر ہو گا۔ علاوہ ازيں امارات ميں شاپنگ مالز، ريستوران اور ديگر تمام تفريحی مقامات بھی بند رہيں گے۔ سعودی عرب نے بھی اکيس دنوں کے ليے ملک ميں شام سات بجے سے صبح چھ بجے تک کرفيو نافذ کرنے کا اعلان کيا ہے۔ خليج کے ديگر ملکوں ميں بھی ايسی ہی بندشيں نافذ العمل ہيں، جن کا مقصد کورونا وائرس کے پھيلاؤ کو روکنا ہے۔ مشرق وسطی کے خطے ميں اب تک کورونا وائرس کے اٹھائيس ہزار سے زائد کيسز کی تصديق ہو چکی ہے۔
[pullquote]يورپی وزرائے خارجہ کا اجلاس، کورونا اور ديگر عالمی امور زير بحث[/pullquote]
سفری پابنديوں کے باعث دنيا بھر ميں پھنسے ہوئے يورپی باشندوں کی ان کے آبائی ممالک واپسی کے ليے آج يورپی يونين کے وزرائے خارجہ مشاورت کر رہے ہيں۔ يہ مشاورت ويڈيو کانفرنس پر ہو گی۔ بات چيت ميں عالمی سطح پر وائرس کے پھيلاؤ کے موضوع پر بھی تبادلہ خيال ہونا ہے۔ يورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس ميں ديگر اہم عالمی امور پر بھی بات چيت متوقع ہے، جن پر کورونا وائرس کے باعث ان دنوں زيادہ بات چيت نہيں ہو رہی۔
[pullquote]يورپ ميں نئے کورونا وائرس کا آزمائشی علاج شروع[/pullquote]
کورونا وائرس کے سبب پيدا ہونے والی بيماری کووڈ انيس کے علاج کے ليے يورپ ميں چار مختلف طريقہ ہائے کار پر کام جاری ہے۔ اس سلسلے ميں آج پير سے چار مختلف تجرباتی ادويات کے کلينيکل ٹيسٹ شروع کر ديے گئے ہيں۔ ابتدائی طور پر لگ بھگ بتيس ہزار افراد کو يہ ادويات آزمائشی طور پر دی جا رہی ہيں۔ اس پيش رفت کے اطلاع فرانس کی پبلک ہيلتھ ريسرچ باڈی انسرم نے پير کو دی ہے۔ جن مريضوں کو يہ ادويات دی جا رہی ہيں، ان کا تعلق جرمنی، فرانس، بيلجيم، لکسمبرگ، برطانيہ، اسپين اور ہالينڈ سے ہے۔
[pullquote]امريکی وزير خارجہ کا غير اعلانيہ دورہ افغانستان[/pullquote]
امريکی وزير خارجہ مائيک پومپيو نے ايک غير اعلانيہ دورے پر افغانستان پہنچنے کے بعد آج بروز پير کابل کے صدراتی محل ميں صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ بعد ازاں وہ عبداللہ عبداللہ سے بھی ملے، جو خود کو ملک کا صدر قرار دیتے ہيں۔ امريکی محکمہ خارجہ کے ايک اہلکار کے مطابق پومپيو کے دورے کا حقيقی مقصد ان دونوں سياسی مخالفين کے مابين وہ اختلافات دور کرنا ہے، جو افغان امن عمل ميں رکاوٹ بن رہے ہيں۔ آج شام کے وقت امريکی وزير خارجہ ممکنہ طور پر ان دونوں سے مشترکہ ملاقات بھی کريں گے۔ کئی سال کی سفارت کاری کے بعد حال ہی ميں دوحہ ميں طے پانے والے امن معاہدے کی شرائط کے مطابق اب تک قيديوں کا تبادلہ ہو جانا چاہيے تھا ليکن دونوں ميں اختلافات کے باعث يہ نہ ہو سکا۔
[pullquote]کورونا وائرس کا خوف، کولمبيا کی جيل ميں فسادات[/pullquote]
کورونا وائرس کے خوف کے سبب کولمبيا کی ايک جيل میں افراتفری پھيلنے کے نتيجے ميں کم از کم تيئس قيدی مارے گئے ہیں۔ دارالحکومت بوگوٹا کی ايک جيل ميں اتوار اور پير کی درميانی رات جھگڑے شروع ہو گئے، جن ميں يہ ہلاکتيں ہوئيں۔ حکام کا کہنا ہے کہ قيدی جيل توڑ کر باہر نکلنے کی کوششوں ميں تھے۔ دريں اثناء لاطينی امريکا ميں کورونا وائرس کے انسداد کے ليے بندشيں متعارف کرانے والے ملکوں ميں چلی بھی شامل ہو گيا ہے۔ وہاں آج سے کرفيو نافذ کر ديا گيا ہے۔
[pullquote]انسانی حقوق کے کارکنوں کی جبری گمشدگی پر گہری تشويش[/pullquote]
اقوم متحدہ کے ماہرين پر مشتمل ايک آزاد گروپ نے چين ميں انسانی حقوق کے ليے سرگرم تين وکلاء کی مبينہ ’جبری گمشدگی‘ پر گہری تشويش ظاہر کی ہے۔ تينوں وکلاء کو چينی حکام نے گزشتہ برس دسمبر کے اواخر ميں گرفتار کيا تھا۔ اس وقت سے يہ تنيوں کسی نامعلوم مقام پر سخت نگرانی ميں ہيں۔ ماہرين کی مطابق اس طرز کی ماورائے عدالت حراست چھ ماہ تک جاری رہ سکتی ہے، جس دوران گرفتار افراد کو تشدد کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ دنيا بھر ميں جبری گمشدگيوں پر نگاہ رکھنے والے پانچ ماہرين پر مشتمل اقوام متحدہ کے پينل کا ماننا ہے کہ يہ کارروائی کسی بھی قسم کی تنقيد کو دبانے کی کوششوں کی ہی ايک کڑی ہے۔
[pullquote]ملائيشيا ايئر لائن کا طيارہ گرانے والے ملزمان کے خلاف کارروائی موخر[/pullquote]
سن 2017 ميں ملائيشيا ايئر لائن کے ايک مسافر طيارے کو يوکرائن ميں مار گرانے کے الزام ميں چار ملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی موخر کر دی گئی ہے۔ دی ہيگ ميں جاری اس مقدمے ميں وکلائے دفاع نے مزيد وقت مانگ ليا ہے۔ اب عدالت کی آئندہ سماعت آٹھ جون کو ہو گی۔ چاروں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ملائيشيا ايئر لائن کی پرواز ايم ايچ سترہ کو مار گرايا، جس کے نتيجے ميں عملے سميت 298 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔