فیصل آباد: پیٹرول پمپ پر 33 لاکھ کی ڈکیتی

فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے پیٹرول پمپ کے عملے کو یرغمال بنا کر 33 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ لی جب کہ رقم لوٹنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا کو موصول ہو گئی۔

پولیس کے مطابق ساہیانوالہ کے علاقے میں دو روز قبل مسلح ملزمان نے پیٹرول پمپ سے 33 لاکھ 36 ہزار روپے کی رقم لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے تاہم ڈاکووں کا سراغ نہیں مل سکا۔

دوسری جانب میڈیا کو موصول ہوئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو پیٹرول پمپ پر بنےدفتر میں ایک سکیورٹی گارڈ سے گتھم گتھا ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم کے ہاتھ میں پستول اور سکیورٹی گارڈ کے ہاتھ میں گن موجود ہے تاہم ملزمان نے بندوق کی میگزین گرا کر سکیورٹی گارڈ کو نہتا کر کے رقم لوٹی اور فرار ہو گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے