پشاور: اسکول کی چھت گرنے سے 17 بچے جاں بحق

پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے 17 بچے جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اسکول کی چھت گرنے کا واقعہ پشاور کے علاقعے دیر کالونی میں پیش آیا ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق جائے حادثہ سے 17 بچوں کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 25 زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق واقعے میں زخمیوں کی تعداد 40 سے زیادہ ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق چھت کے ملبے سے مزید بچوں اور عملے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے