شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اشتہاری قرار

لاہور : عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے کہا کہ نصرت شہباز کو 30 دن کی مہلت دی گئی تھی وہ مکمل ہوچکی۔

دورانِ سماعت ایسوسی ایٹ وکیل نے بتایا کہ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، اس پر فاضل جج نے کہا کہ ایسے تو یہ کیس کبھی مکمل نہیں ہوگا، نیب کے گواہوں پر ملزمان خود جرح کریں اور 12 بجے تک فیصلہ کر لیں وہ خود جرح کریں گے یا نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے