وزیرداخلہ شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کا اصل پلانر قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان مدرسوں کی طاقت کو اسلام آباد لاکر انتشار پھیلانا چاہتےہیں، فضل الرحمان سے درخواست ہی کرسکتے ہیں کہ ملک کی سیاست ،جمہوریت اور اپنے اوپر رحم کریں۔
شیخ رشید نے کہا کہ مولانا نے ن لیگ کو آگے لگایا ہوا ہے لیکن پیپلزپارٹی بہتر تاش کھیل ر ہی ہے، یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ پی ڈی ایم استعفے نہیں دے گی، سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گی۔