بلاول اور شہباز شریف کی ملاقات، قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کی مذمت

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کی اور گذشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کی مذمت کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف سے ان کے چیمبر میں جاکر ملاقات کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کل کا واقعہ پارلیمان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا ، کل کے واقعے سے جگ ہنسائی ہوئی، وزراکا رویہ سب نے دیکھا لیا ہے،کل دنیا کو کیا تماشا دکھایا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تاریخ میں حکومتی بینچز سے ایسا تشدد نہیں ہوا ، وزیراعظم بچوں کی طرح اپنے وزرا کو ہدایات دے رہے ہیں ، شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کرنے آیا تھا،اپوزیشن سے مل کرپلان بنارہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسپیکر صاحب بھی حکومتی اراکین کی مدد کررہے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے