چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے جیکب آباد میں سابق وفاقی وزیر اعجاز جکھرانی کی گرفتاری کےلیے جانے والی نیب ٹیم پر مبینہ حملے کا نوٹس لے لیا۔
چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کو واقعےکی مکمل انکوائری کی ہدایت بھی کردی ہے۔
نیب اعلامیے کے مطابق 28جون کو سابق وفاقی وزیراعجازجکھرانی کےوارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے نیب ٹیم نےان کے گھرچھاپہ مارا، جہاں ایک ہجوم موجود تھا۔
اعلامیے کے مطابق ہجوم میں راستہ بنانے پر نیب ٹیم کو زخمی کیا گیا جب کہ اس دوران ایس ایس پی جیکب آباد نے نیب ٹیم سے کوئی تعاون نہیں کیا۔
خیال رہے کہ پی پی رہنما اعجاز جکھرانی پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس ہےجس میں ان کی عبوری ضمانت بھی منسوخ ہوچکی ہے۔