ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید 21 جولائی کو ہوگی

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید 21 جولائی کو ہوگی۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات کے حکام نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کسی بھی مقام پر چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیاگیا ہے کہ یکم ذی الحج پیر کو ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ ملک میں عید الاضحیٰ 21 جولائی بدھ کو ہوگی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک بھر میں اکثر علاقوں میں مطلع صاف رہا، کہیں ابرآلود بھی رہا۔

محکمہ موسمیات نے پاکستان کی پہلی کمپیوٹرائزڈ دوربین لگائی جسے چاند دیکھنے کیلئے استعمال کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے