عمران خان نے باغ میں بھی ایک اے ٹی ایم ڈھونڈ لی ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے۔

میر پور آزادکشمیر میں جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ عمران خان آزاد کشمیر انتخابی مہم کی شروعات باغ سے اس لیے کررہے ہیں کہ انہوں نے یہاں بھی ایک اے ٹی ایم ڈھونڈ لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس کی جیب میں پیسہ ہوتا ہے عمران خان وہاں جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان عوام کو سبز باغ دکھانے باغ آزاد کشمیر آرہے ہیں، لوگ نہ وفاقی حکومت کو جانتے ہیں نہ ہی کسی جعلی وزیراعظم کو جانتے ہیں، پاکستان میں عوام وہ باغ ڈھونڈ رہے ہیں جو عمران خان نے 2018 میں دکھائے تھے۔

مریم نواز کا کہنا تھاکہ آج مخالف بھی مان رہے ہیں ن لیگ واحد پارٹی ہے جس نے تمام جماعتوں کی دوڑیں لگوادی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے