باطل جتنا بھی عروج پر ہو اس نے مٹنا ہی ہوتا ہے: یومِ عاشور پر پیغام

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے یوم عاشور پر عوام سے کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

یوم عاشور پر جاری پیغام میں صدر عارف علوی نے کہاکہ شہادت امام حسین امت مسلمہ کے لیے عظیم درس اور رہتی دنیا تک عزم واستقلال کی علامت ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اجتماعات میں کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

وزیراعظم عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ امام عالی مقامؓ نے شہادت قبول کی لیکن ظلم کے سامنے سرنہ جھکایا، باطل جتنا بھی عروج پرہو اس نے مٹنا ہی ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حضرت امام حسینؓ کے جذبہ شہادت، ایثار، قربانی اور حق پرستی کو اپنے اندر تازہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہم ملک وملت کی سربلندی کے لیے تیار ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے