ڈالر اور سونے کی اونچی اڑان

[pullquote]ڈالر کی اونچی اڑان، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا[/pullquote]

پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر30 پیسے مہنگاہوکر 171 روپے 4 پیسے پربند ہوا اور یہ انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر60 پیسے مہنگاہوکر171 روپے60 پیسےہے۔

[pullquote]پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ[/pullquote]

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ایک تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں آج 750 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 643 روپے اضافے سے 99 ہزار 451 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 8 ڈالر اضافے سے 1763 ڈالر فی اونس ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے