برطانیہ کے شاہ چارلس متفق ہیں کہ ایران جوہری بم نہیں رکھ سکتا، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی شاہ چارلس متفق ہیں کہ ایران جوہری بم نہیں رکھ سکتا۔

وائٹ ہاؤس میں شاہ چارلس اور ملکہ کے اعزاز میں عشائیے کی تقریب سے خطاب کے بعد اپنی گفتگو میں شاہ چارلس نے ایران یا جنگ کا ذکر نہیں کیا۔

برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ شاہ چارلس برطانوی حکومت کے ترجمان نہیں جبکہ واشنگٹن میں برطانوی سفارت خانے نے مؤقف جاننے کے لیے بکنگھم پیلس سے رجوع کرنے کو کہا ہے جس نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بطور آئینی بادشاہ، کنگ چارلس سیاسی معاملات میں غیر جانبدار رہنے کے پابند ہیں، ایسے میں خارجہ پالیسی سے متعلق ان کا مؤقف سامنے آنا انہیں مشکل صورتحال میں ڈال رہا ہے۔

برطانیہ کی شاہی روایات کے مطابق بادشاہ کے ساتھ ہونے والی نجی گفتگو کو عام نہیں کیا جاتا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے