پی ڈی ایم کے تحت جلسوں کی نئی سیریز، مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ گئیں

حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تحت جلسوں کی نئی سیریز آج سے شروع ہورہی ہے۔

پہلا پڑاؤ فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں ہوگا جہاں آج جلسہ کیا جارہا ہے۔

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکن ریلیوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

جلسے سے پی ڈی ایم رہنما مولانا فضل الرحمان ، مریم نواز اور دیگر خطاب کریں گے، اپوزيشن لیڈر شہباز شریف جلسے میں شرکت نہیں کررہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز قافلے کے ساتھ فیصل آباد پہنچ گئیں، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر, پرویز رشید اور مریم اورنگزیب بھی مریم نواز کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے