کراچی: جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ، بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، 70 سے زائد زخمی

پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 3 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ملک بھر میں آج 79 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

کراچی میں 12 بجتے ہی پولیس کی سخت وارننگ کے باوجود شہرمیں ہوائی فائرنگ شروع ہوگئی، گولیاں لگنے سے 2 افرادجاں بحق جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عزیز آباد بلاک8 میں ہوائی فائرنگ سے 8 سال کی بچی جبکہ کورنگی ساڑھے 3 میں ہوائی فائرنگ سے اسٹیفن نامی شخص ہلاک ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی افراد کو سول،جناح،عباسی شہید اور جوہر میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے الزام میں 20 سے زائد ملزمان گرفتار کئے گئے جن سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔

واضح رہے کہ جشن آزادی کے موقع پر کراچی میں بڑی شاہراہوں کے اردگرد قائم عمارتوں کی سجاوٹ نے شہر کے رنگ ڈھنگ ہی بدل دیے جبکہ اسلام آباد میں بھی رنگوں کی قوس و قزح چھائی ہوئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے