عمران خان کا پی ٹی آئی قیادت کو جوڈیشل کمیشن سے بھی مستعفی ہونے کا حکم

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو جوڈیشل کمیشن سے بطور ممبر مستعفی ہونے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان نے جوڈیشل کمیشن میں پی ٹی آئی ممبران کی موجودگی کو بے سود قرار دیتے ہوئے انہیں جوڈیشل کمیشن سے مستعفی ہونے کا حکم دیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سینیٹر علی ظفر بطور پارلیمنٹیرین جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما آج استعفیٰ دیں گے۔

تاہم چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بطور ممبر جوڈیشل کمیشن استعفے کی تردید کردی ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے عمران خان کی ہدایت پر تمام ارکان کو پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا حکم دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے