بونیر: بارش کے بعد سیلابی ریلے سے ندی نالوں میں طغیانی، پانی گھروں میں داخل، مساجد سے اعلانات

بونیر پیر بابا میں بارش کے بعد شدید سیلابی ریلے سےندی نالوں میں طغیانی آگئی، پانی گھروں میں داخل ہو گیا، انخلا کےلیے مساجد سے اعلانات بھی کیےگئے۔

بارش کے بعد مقامی افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے، انتظامیہ نے ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دیں۔

ندی نالوں میں طغیانی سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوگئیں جبکہ کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا۔

مالاکنڈ میں بٹ خیلہ، الہ ڈھنڈڈھیری اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 3ستمبر تک ممکنہ بارشوں کے باعث متعدد علاقوں کے لیے سیلاب کا الرٹ جاری کر رکھا ہے ۔

نشیبی علاقے زیر آب آنے، پشتوں میں شگاف، فصلوں اور بستیوں کے زیرِآب آنے کا خدشہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے