نوے ژوند اسلام آباد کی پنجاب میں سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی اور موسمیاتی تبدیلی پر تشویش

"نوے ژوند ادبی، ثقافتی او فلاحي تنظیم اسلام آباد” کی کابینہ پنجاب میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ تمام خاندانوں، کسانوں اور کاروباری حضرات کے ساتھ دلی ہمدردی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے۔ یہ قدرتی آفت نہ صرف گھروں اور انفراسٹرکچر کی تباہی کا باعث بنی ہے بلکہ کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے، جس سے کسانوں کی سال بھر کی محنت ضائع اور زرعی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ہم اس المیے کو صرف ایک وقتی حادثہ نہیں سمجھتے، بلکہ یہ موسمیاتی تبدیلی (Climate Change) کے بڑھتے ہوئے خطرات کی واضح علامت ہے۔ غیر معمولی بارشیں، دریاؤں میں طغیانی اور شدید موسمی پیٹرن اس بات کا ثبوت ہیں کہ ماحولیات کے تحفظ اور قدرتی وسائل کے درست استعمال کی فوری ضرورت ہے۔

کاروباری طبقہ بھی اس آفت سے بری طرح متاثر ہوا ہے، تجارتی سرگرمیاں معطل اور روزگار کے مواقع کم ہوئے ہیں۔ ہم حکومت، اداروں اور معاشرے کے ہر طبقے سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری امداد، انسانوں کو بچانے کاروبار کی بحالی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔

اللہ تعالیٰ سب متاثرہ خاندانوں کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے اور ہمیں ایسی آفات سے نمٹنے کی توفيق عطا فرمائے آمین ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے