دفاعِ وطن معرکۂ حق (بنیان مرصوص)

قوموں کی فتوحات کے پیچھے مضبوط ادارے اور آہنی عزم کار فرما ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم اور علّامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے ادارۂ فروغِ قومی زبان، اسلام آباد کے زیر اہتمام یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر "دفاعِ وطن معرکۂ حق (بنیان مرصوص)” کے حوالے سے ایک روزہ قومی سیمینار سے صدارتی خطاب میں کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے اوراس کے عوام اپنی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اور دفاعی امور کے ماہر میجر جنرل(ر) ڈاکٹر ثمریز سالک، ہلال امتیاز (ملٹری) نے کہا کہ قیامِ پاکستان کے بعد بے شمار مشکلات کے باوجود پاکستان نے بہادری کے ساتھ کامیابیاں حاصل کیں۔ انھوں نے معرکۂ حق کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر یہ معرکہ چند گھنٹوں کا تھا لیکن اس کے پیچھے برسوں کی محنت شامل تھی۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

تقریب کے دوسرے مہمان خاص اور دفاعی امور کے اہم تجزیہ نگار ائیر وائس مارشل(ر) سرفراز خان، ستارہ امتیاز(ملٹری)نے اپنے خطاب میں کہا کہ دشمن نے ہمیں کمزور سمجھ کر رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملہ کیا، مگر ہماری مسلح افواج، خصوصاً فضائیہ نے چند منٹوں میں دشمن کو شرمناک شکست سے دُچار کیا۔پاکستان کی مسلح افواج کی 6۔ستمبر 1965 اور مئی 2025 کے کارنامے قوم کے لیے باعث فخر ہیں ۔

ڈائریکٹر جنرل ادارۂ فروغِ قومی زبان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اپنائے بغیر ترقی ممکن نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ معرکۂ حق کی لازوال کامیابی نے اقوام عالم میں قوم کا سرفخر سے بلند کردیا اور پاکستان اپنی تینوں مسلح افواج، اداروں ،قومی قیادت اور قوم کے ساتھ دنیا کے سامنے سینہ تان کر کھڑا ہے۔ اُنھوں نے فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج اور عوام کو یکجا کیا اور ملک کے دفاع کا بہترین فیصلہ کیا۔ یوم دفاع پر یہ تقریب تجدید عہد اور ہماری مسلح افواج کی بہادری اور جانثاری کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

سیمینار کے افتتاحی کلمات ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر راشد حمید نے ادا کیے۔ اُنھوں نے کہا کہ دفاع وطن میں ہماری مسلح افواج اور عوام نے دشمن کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا اورقوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک حقیقت ہے جسے کوئی نظر انداز نہیں کرسکتا۔

سیمینار کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ انعام الحق نے حاصل کی، جب کہ نعتِ رسولِ مقبولؐ محمد صبغت اللہ قادری نے پیش کی۔ قومی ترانے کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کی طرف سے پاکستان کو خراجِ تحسین پر مشتمل ترانوں کی ویڈیوز کی نمائش کی گئی۔ نظامت کے فرائض سیدہ آمنہ نے انجام دیے۔تقریب کےاختتام پر محمد صبغت اللہ قادری نے کلامِ اقبال ترنم سے پیش کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے