ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کمپاؤنڈ میں دھماکا خیز مواد پھٹ گیا، 24 افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کمپاؤنڈ میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 24 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک افراد میں 14 مبینہ شدت پسند شامل ہیں، مرنے والوں میں خواتین اور بچوں سمیت 10عام شہری بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق کمپاؤنڈ کو طالبان کمانڈر امان گل اور مسعود خان بطور بم فیکٹری استعمال کر رہے تھے اور یہاں اسلحہ ذخیرہ کیا گیا تھا۔ دھماکے سے قریب کی کئی رہائش گاہیں بھی تباہ ہو گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس شورش زدہ علاقے میں شدت پسند عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے