انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف ہونے والی سماعت کا فیصلہ تاحال جاری نہیں کیا جس پر چیئرمین پی سی بی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور بیٹر صاحبزادہ فرحان کے خلاف آئی سی سی کی سماعت مکمل ہوئے دو روز ہوگئے تاہم آئی سی سی نے اس سماعت کے فیصلے کا اعلان اب تک نہیں کیا۔
گزشتہ روز کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ میچ ریفری نے حارث رؤف کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائدکیا جبکہ صاحبزادہ فرحان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور انہیں وارننگ دیکر چھوڑ دیا گیا۔
دوسری جانب آئی سی سی کی طرف سے اب تک فیصلے کا اعلان نہ کیے جانے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوال اٹھا دیا اور اپنی ایکس پوسٹ میں انہوں نے کہا آپ کو اپنا توازن قائم رکھنے کی وجوہات بیان کرنے میں اور کتنا وقت درکار ہے؟