شادی میں مردوں کی بے وفائی کی ذمے دار خواتین ہیں: خلیل الرحمٰن قمر

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف رائٹر خلیل الرحمٰن قمر ایک بار پھر اپنے متنازع بیان کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے۔

حال ہی میں خلیل الرحمٰن قمر نے ایک انٹرویو میں شادی، بے وفائی اور مرد و خواتین کے کردار سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران جب مردوں کی شادی کے بعد بے وفائی سے متعلق سوال کیا گیا تو خلیل الرحمٰن قمر نے اس کا ذمے دار خواتین کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مرد آخر دھوکا دیتے کس کے ساتھ ہیں؟ یقیناً دوسری عورتوں کے ساتھ، لیکن خواتین کبھی ان عورتوں کو موردِ الزام نہیں ٹھہراتیں جو دوسروں کے گھر توڑتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو ان عورتوں کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے جو شادی شدہ مردوں میں دلچسپی لیتی ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر کے مطابق مردوں میں اتنی طاقت نہیں ہوتی کہ وہ کسی عورت کی توجہ یا پیشکش کو رد کر سکیں، اسی لیے بے وفائی کے واقعات پیش آتے ہیں۔

انہوں نے مردوں کو ٹو نمبر بھی قرار دیا اور کہا کہ اکثر بیویاں بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوہروں کو معاف کر دیتی ہیں، تاہم ان کے پاس رشتہ ختم کرنے کا اختیار بھی موجود ہوتا ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں، بعض افراد نے ان کے مؤقف کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ صارفین نے اسے معاشرتی حقیقت قرار دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے