ناروے کے بادشاہ 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

ناورے کے بادشاہ 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ناروے کے شاہی محل کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ کنگ ہیرالڈ کا انتقال اوسلو یونیورسٹی ہاسپٹل میں جمعے کی صبح مقامی وقت کے مطابق 6 بج کر 35 منٹ پر ہوا۔

کنگ ہیرالڈ کے انتقال کے بعد شاہی محل میں ناروے کے قومی پرچم کو سرنگوں کر دیا گیا۔

کنگ ہیرالڈ کے انتقال کے بعد ولی عہد شہزادہ Haakon اب ناروے کے تخت کو سنبھالیں گے۔

یورپ کے سب سے معمر بادشاہ 17 اگست سے اوسلو کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

ان میں haemolytic anaemia نامی مرض کی تشخیص ہوئی تھی جس کے دوران خون کے سرخ خلیات بہت تیزی سے ختم ہونے لگتے ہیں جس کے باعث بہت شدید تھکاوٹ اور سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہوا ہے۔

27 اگست کو ان کی حالت زیادہ بگڑ گئی تھی جس کے بعد شاہی خاندان اسپتال میں کنگ ہیرالڈ کے بستر کے گرد جمع ہوگیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے بادشاہ کے انتقال پر شاہی خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کنگ ہیرالڈ کے انتقال پر افسردہ ہیں۔

انہوں نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ ناروے نادشاہ کے انتقال پر سوگ منا رہا ہے اور پاکستان کے عوام اس موقع پر سوگوار خاندان اور نارویجن دوستوں کے ساتھ ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے