پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام نے فرنٹ لائن ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔
نیشنل ای او سی کے مطابق فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق آئندہ انسدادِ پولیو مہم سے ہو گا۔
اس حوالے سے فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے بتایا ہے کہ اگلی انسدادِ پولیو مہم 21 تا 27 ستمبر ملک کے 115 اضلاع میں چلے گی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ قومی انسدادِ پولیو مہم میں 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے