تمپ ؛مند سے رکن بلوچستان اسمبلی مینا مجید کے بھائی مبینہ طور پر اغوا

نامعلوم مسلح افراد اورنگزیب مجید کو ان کے آبائی گاؤں بلوچ آباد سے گن پوائنٹ پر اپنے ساتھ لے گئے، پولیس کا مؤقف سامنے نہ آسکا.

بلوچستان اسمبلی کی رکن اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید کے چھوٹے بھائی اورنگزیب مجید کو مند سے مبینہ طور پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے اغوا کرلیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اورنگزیب مجید کو ان کے آبائی گاؤں مند بلوچ آباد سے موٹر سائیکل پر گن پوائنٹ پر اپنے ساتھ لے گئے، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

واقعے سے متعلق پولیس کا مؤقف جاننے کے لیے رابطے کی کوشش کی گئی، تاہم پولیس کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے