گوگل کا نیا اے آئی ایجنٹ متعارف، خود مختلف کام انجام دینے کی صلاحیت

کیلیفورنیا (محمد نعمان خان): گوگل نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایک اور اہم پیش رفت کرتے ہوئے نیا Gemini AI Agent متعارف کرادیا، جو صارفین کے سوالات کے جوابات دینے کے علاوہ مختلف کاموں کی منصوبہ بندی اور انہیں خود انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق گوگل کی ذیلی کمپنی Google Cloud کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے اے آئی ایجنٹ کو کاروباری اور دفتری امور میں مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

گوگل کے مطابق Gemini Agent صارف کی ہدایت کو سمجھ کر کام کی منصوبہ بندی کرسکتا ہے، مختلف ڈیجیٹل ٹولز استعمال کرسکتا ہے اور متعلقہ معلومات حاصل کرکے کام مکمل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

نیا اے آئی ایجنٹ گوگل کی Gmail، Docs، Sheets اور Calendar سمیت مختلف سروسز کے ساتھ کام کرسکے گا، جبکہ اسے Microsoft 365 اور Slack جیسے پلیٹ فارمز سے بھی منسلک کیا جاسکے گا۔

گوگل کے مطابق Gemini Agent مختلف کاموں کے لیے مناسب اے آئی ماڈل کا انتخاب بھی کرسکتا ہے، جس میں گوگل کے Gemini ماڈلز کے ساتھ دیگر کمپنیوں کے ماڈلز بھی شامل کیے جارہے ہیں۔

کمپنی نے ایسے AI Coworker Agents متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا ہے جو کسی ٹیم کے رکن کی طرح مخصوص کام انجام دے سکیں گے۔ ان اے آئی ایجنٹس کو کمپنی کے مختلف نظاموں تک ضرورت کے مطابق رسائی دی جاسکے گی۔

رائٹرز کے مطابق گوگل کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں ایسے اے آئی ایجنٹس تیار کرنے کی دوڑ میں شامل ہیں جو محض سوالات کے جواب دینے کے بجائے صارف کی ہدایت پر عملی کام بھی انجام دے سکیں۔

ماہرین کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی کا اگلا مرحلہ ایسے ڈیجیٹل معاونین کی صورت میں سامنے آرہا ہے جو صارفین کے لیے مختلف کام خود انجام دینے کے قابل ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے