دنیا بھر میں شرح پیدائش میں تیزی سے کمی، لوگ اب بچے کیوں نہیں چاہتے؟

دنیا بھر میں شرح پیدائش میں تیزی سے کمی آرہی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ اب کم بچوں یا بچے نہ ہونے کو فوقیت دیتے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں شرح پیدائش تیزی سے گرنے لگی ہے، دو تہائی سے زائد ممالک میں شرح پیدائش نیچے چلی گئی ہے۔

اس کی سب سے بڑی وجہ دنیا کے مختلف ممالک میں معاشی صورتحال ہے۔

نوجوان معاشی عدم تحفظ، مہنگے گھر اور دیر سے شادی پر بچوں سے گریز کرنے لگے ہیں، ان کا ماننا ہے کہ بچوں کے بغیر انسان زیادہ اچھی زندگی گزار سکتا ہے، جب کہ بچوں کے بعد کئی طرح کے اخراجات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

دوسری جانب یورپ میں ایک بچے والے خاندانوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے