حکومت کی ایک بار پھر محمود اچکزئی کو ملاقات کی دعوت

حکومت نے ایک بار پھر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو اسپیکر چیمبر آکر ملاقات کرنے کی دعوت دے دی۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی حکومت اور اپوزیشن کے لیے برابر ہیں، سردار ایاز صادق غیرجانبدار ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملکی مفاد اور آئینی معاملات میں بیٹھنے کے لیے جگہ اہمیت نہیں رکھتی، قائد حزب اختلاف اسپیکر چیمبر ضرور آئیں اور بات کریں۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج شام ہوں گے۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس سے قبل ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس بھی طلب کیے گئے ہیں۔

اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوگا جس میں مولانا فضل الرحمٰن کی بھی شرکت کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے