بانگ درا سے ارمغان حجاز تک

یہ اللہ کا قانون ہے اور اس کی بڑی مہربانی ہے کہ جب ہم اللہ کے کلام کو بھول جاتے ہیں، اس کے پیغام کو نظر انداز کردیتے ہیں تو اللہ ایسے لوگوں کو پیدا کرتا ہے جو کلام الہی کو جذب کر تے ہیں ان کی آواز اور کلام، کلام الہی کا بہترین رنگ ہوتے ہیں. اسی طرح اللہ نے علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کو ہمارے لیے یعنی امت مسلمہ کے لیے بہترین تحفہ بنا کر بھیجا. یہ کوئی معمولی بات نہیں.

اقبال کی شاعری امت مسلمہ کے لیے ایک بہترین پیغام ہے.

آپ کی کتاب بانگ درا تین حصوں پر مشتمل ہے.

پہلا حصہ 1905 تک جو ان کی ہندوستان میں تعلیم و تدریس کے دوران کی ہے. جس میں بچوں کے لیے نظمیں اور انڈین نیشنلزم ہے شروع میں آپ بھی ایک نیشنلسٹ تھے آپ کی مشہور نظم نیا شوالا جو ہندوستانی قوم پرستی کی بہترین عکاسی ہے جس کا ایک شعر
ہر وطن پرست کی زبان پر عام ہے
پتھر کی مورتوں میں سمجھا تو خدا ہے
خاک وطن کا مجھکو ہر ذرا دیوتا ہے

اور دوسرا حصہ 1905 سے 1908 تک ہے جو زیادہ تر یورپ میں گزرا ہے. وہاں جاکر اقبال سہی معنوں میں مسلمان ہوا ہے بقول
اقبال کےمسلماں کو مسلماں کردیا طوفان مغرب نے

1908 کے بعد پھر 1924 تک بانگ درا کا تیسرا حصہ شروع ہوتا ہے. اس دوران آپ نے کئی نظمیں لکھی مسلمانوں کو جگانے کے لیے

آپ کی اردو شاعری میں چار کتابیں ہیں۔
بانگ درا،بال جبریل ،ضرب کلیم، ارمغان حجاز

یہ کتابیں بھی اپنے نام کے معنی کے لحاظ سے بھی بڑا مقام اور پیغام رکھتی ہیں یعنی بانگ درا مطلب قافلے کا گھنٹہ جو قافلہ چلنے کا پیغام ہوتا ہے۔

اقبال کے نزدیک مسلمان قوم ایک قافلہ ہے جو اپنی منزل کی طرف رواں ہے بانگ درا بجتا ہے اسے اکٹھا کرنے کے لیے اور اس وقت تک بجتا رہتا ہے جب تک قافلہ چل نہ پڑے اپنی منزل کی طرف طلوع اسلام جو اقبال کی مشہور نظم ہے میں فرماتے ہیں کہ

خدائے لم یزل کا دست قدرت تو زباں تو ہے
یقین پیدا کر اے غافل کہ مغلوب گماں تو
مکاں فانی مکیں آنی ازل تیرا ابد تیرا
خدا کا آخری پیغام تو جاوداں تو ہے
حنا بند عروس لالہ ہے خون جگر تیرا
تیری نسبت براہیمی معمار جہاں تو ہے
پرے چرخ نیلی فام سے منزل مسلماں کی
ستارے جس کی گرد راہ ہوں وہ کارواں تو ہے.

اقبال کو امت مسلمہ اور نوجوان نسل سے بھی بڑی امید ہے۔ وہ مسلمان کو اس کی خودی کو پہچاننے کا پیغام دے رہے. کبھی مسلمان کو کہتا ہے کہ اس کائنات کا راز تو ہے یہ کائنات تیرے دم سے ہے.

آج لالچ اور ہوس نے انسانیت کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا ہے مگر مسلمان جب تو محبت اور اخوت میں ڈوبے گا لالچ اور ہوس چھوڑے گا تب جاکر دنیا میں کوئی مقام پیدا کرے گا.

تو دنیا میں اللہ کا نمائندہ اور خلیفہ بن کر آیا ہے مگر آج دو ارب ہونے کے باوجود ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود ، تیل گیس کی دولت سے مالامال ہونے کے باوجود تیرا قبلہ اول غیروں کے قبضے میں ہے ۔

تیرے سامنے غزہ میں مسلمان کٹتے رہے مگر تو غزہ کے مسلمان بچے کی مدد نہیں کرسکتا اس کے لیے مزمتی بیان جاری نہیں کرسکتا.

اس لیے کہ تجھ میں اب ڈر خوف اور لالچ پیدا ہوگیا ہے
مگر کبھی تونے اپنے بزرگوں کی تاریخ پڑھی ہے؟
گدائی میں بھی وہ اللہ والے تھے غیور اتنے
کہ منعم کو گدا کے ڈر سے بخشش کا نہ تھا یارا
غرض میں کیا کہوں تجھ سے کہ وہ صحرا نشین کیا تھے
جہانگیر و جہاں بان و جہاں دار و جہاں آرا
اگر چاہوں تو نقشہ کھینچ کر الفاظ میں رکھ دوں
مگر تیرے تخیل سے فزوں تر ہے وہ نظارہ
اے مسلمان اگر تو اپنے رب اور اور کے رسول سے عشق کرے گا. ان کی کہی ہوئی بات مانے گا تب جا کر تجھے تیرے آبا کی میراث ملے گی۔

چنانچہ جواب شکوہ کا آخری شعر جو بظاہر تو اقبال کا اپنا ہی خیال ہے مگر خدا کا پیغام ہے خدا اپنے بندے یعنی مسلمان سے مخاطب ہے کہ

کی محمد سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں

اقبال کی دوسری اردو کی کتاب بال جبریل کا مطلب یہ ہے کہ جب قافلہ چل پڑے درا کی بانگ یعنی آواز سے جاگ جائے تو پھر اللہ تعالیٰ اسے جبرائیل علیہ السلام کے پر عنایت کرے گا یہ پھر اڑتا ہوا وہاں تک آجائے گا جو اس کی منزل ہے یعنی عرش عظیم کے سائے میں
ستارے تو اس کی منزل کے گرد راہ ہیں۔

جب یہ اپنی منزل پر پہنچا تو پھر اپنے رب سے بات چیت شروع ہو گئی جس کا نام اقبال نے ضرب کلیم رکھا یعنی موسی کلیم اللہ علیہ السلام کی طرح اپنے رب سے بات چیت کر پھر تجھے رب بھی موسیٰ کی طرح ضرب لگانے کا معجزہ دے کر واپس بھیجے گا اور نبی آخر الزماں حضرت محمد صل اللہ علیہ والہ کی طرح حجاز کا تحفہ یعنی ارمغان حجاز دے گا.

ارمغان حجاز اقبال کی وہ کتاب ہے جس میں اردو اور فارسی کے اشعار، نظمیں، رباعیات وغیرہ ہیں.

کلام اقبال اصل میں تفسیر قرآن ہے اگرچہ تفسیر اقبال کے نام سے آج تک کوئی تفسیر کی کتاب نہیں چھپی مگر اقبال کا دعویٰ ہے کہ میں نے آج تک جو بھی کہا ہے قرآن پاک سے ہی کہا ہے۔

پیام مشرق جو اقبال کی فارسی شاعری کا مجموعہ ہے اس میں آپ اللہ تعالیٰ کے حضور فرماتے ہیں کہ

گردلم آئینہ بی جو ہر است
ور بحر فم غیر قرآن مضمر است
روز محشر خوار و رسوا کن میرا
بی نصیب از بوسئہ پاکن مرا

اقبال کو اس امت اور اس قوم سے گلے شکوے بھی ہیں ان کے درد دکھ پر خون کے آنسو رو رہا ہے مگر امید بھی ہے اس قوم سے۔۔۔۔

عقابی روح بیدار ہوتی ہے جب جوانوں میں
نظر آتی ہے اس کو اپنی منزل آسمانوں میں
نہ ہو نومید نومیدی زوال علم و عرفان ہے
امید مرد مومن ہے خدا کے راز دانوں میں

وہ اس امت سے کہ رہے ہیں کہ اپنی خودی کو پہچان اور دھوکے فریب کی زندگی کو چھوڑ کر جاوداں ہوجا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے