دنیاپور میں بیٹی کی پیدائش پر خفا ماں نے نومولود کو گھر سے باہر پھینک دیا۔
اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ماں نے بیٹی کو باہر پھینک کر پولیس کو 15 پر اغواء کی کال کر دی، خاتون نے بتایا 3 خواتین نے اسے نشہ آور شے سونگھا کر بچی کو اغواء کر لیا۔
ترجمان پولیس نے کہا ہے کہ مبینہ اغواء کا واقعہ جھوٹا نکلا، ملزمہ بیٹی کی پیدائش پر ناخوش تھی، باہر پھینکنے کی وجہ سے بچی زخمی ہوئی، اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔