بشری حسن
پشاور
۔ ۔ ۔
پولیس کے مطابق محلہ حسینیہ میں ہفتے کی شام چار بہنوں کو قتل کرنے والے دو ملزمان فضل القادر اور اس کے بیٹے فضل حسین کو متنی اور ایف آر پشاور کے سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزمان نے ہفتے کی شام کو اندرون شہر محلہ حسینیہ میں واقع ایک گھر میں گھس کر چاروں بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق خواتین کو جائیداد کے تنازعہ پر قتل کیا گیا تھا ۔