اسلام آباد: نیب نے وزارت داخلہ سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کردی ہے۔
آئی بی سی کے مطابق نیب نے وزرات داخلہ سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے جس کے لیے درخواست وزارت داخلہ کو بھجوادی گئی ہے، نیب کے مطابق اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے پر کی گئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے وزرت داخلہ کو بھجوائی گئی درخواست میں احتساب عدالت کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی موجود ہیں جس پر اگلے 72 گھنٹوں کے دوران اس حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مسلسل چوتھی سماعت میں عدم پیشی پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے نیب کو ہدایت کی کہ ملزم کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔