مشرقی چین کے صوبے انوہی میں گزشتہ چار دہائیوں میں تیار کردہ پرندوں کی جنت

مشرقی چین کے صوبے انوہی میں موجود قدرتی آبگاہ کو گزشتہ چار دہائیوں کی محنت کے بعد پرندوں کی جنت میں تبدیل کر دیا گیا ہے،جس سے نہ صرف چین کے قدرتی حسن میں اضافہ ہوگا بلکہ ملک میں بہتر ماحولیاتی کنڈیشنز میں بہتری کا موجب بھی بنے گا، اس خوبصورت دریائی علاقے تک پہنچنے کے لیے انوہی صوبے میں لائی آن کائونٹی سے ایک گھنٹے کی مسافت ہے اور یہ قدرتی آبگاہ چشانو کے قدیم نام سے مشہور ہے جسے عرفِ عام میں سپرس جھیل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور گزشتہ ایک سال سے اسے قومی پائلٹ آبگاہ پارک کے نام سے بھی شہرت حاصل ہو رہی ہے۔ رقبے کے لحاظ سے یہ قدرتی آبگاہ 3.7ملین مربع میٹر کے علاقے پر مشتمل ہے اور جنوب مشرقی چین کے علاقے میں یہ سپرس جھیل سب سے بڑی قدرتی آبگاہ ہے۔

اس آبگاہ کو پرندوں کی جنت اس حوالے سے بھی کہا جاتا ہے کہ اس علاقے میں لگ بھگ ایک لاکھ پرندے آباد ہیں اور مختلف موسموں میں یہاں پر مختلف علاقوں سے پرندے یہاں آکر آباد ہوتے ہیں ، اس حوالے سے ڈائریکٹر محکمہ جنگلات لائی آن لنگ ہائوبان نے کہا کہ موسمِ سرما میں بہت سے شمالی ممالک سے پرندے اس علاقے کا رخ کرتے ہیں اور بہتر موسمی صورتحال کی وجہ سے اسے پرندوں کی جنت کہا جاتا ہے۔ 1970کی دہائی سے ہی اس جھیل میں پانی کے بہائو کو برقرار رکھنے کے لیے اس جھیل کے ابھرے حصوں میں پودے لگانے کا آغاز کیا گیا اور یوں یہ جنگلات کا حصہ رفتہ رفتہ 666ہزار مربع میٹر کے علاقے تک پھیل گئے، سپرس کے لگائے گئے یہ پودے نہ صرف پانی کے بہائو کو کنٹرول کرتے ہیں بلکہ جھیل کی زیر زمین مٹی کو بھی مضبوطی مہییا کرتے ہیں، جنگلات کی بڑھوتری کے باعث اس علاقے میں پرندوں کی لگ بھگ 98مختلف اقسام موجود ہیں اور قدرتی وسائل، فشریز اور ایمفیبیا کی مدد سے یہ جگہ فلورا اور فانا کے لیے ایک بہتر ماحولیاتی آماجگاہ بن چکی ہے۔

جنگلی کامریڈ جو ایسے پرندوں کی قسم ہے جن کی گردن دیگر پرندوں کی نسبت قدرے لمبی ہوتی ہے، سب سے زیادہ تعداد میں اس قدرتی آبگاہ پر موجود ہے جبکہ دیگر پرندوں میں جنگلی مرغابیاں اور کیٹل ایگریٹس بڑی تعداد میں موجود ہیں، چینگ یانگشینگ نے مزید کہا کہ یہ آبگاہ پارک کو بہترین وسائل اور اس کے تحفظ کے حوالے سے مربوط انداز میں کوششیں جاری رکھی گئی ہیں اور ماحولیاتی تحفظ برقرار رکھنے کے لیے اس علاقے کو پانچ مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ہے اور قدری ماحول کو برقرار رکھنے کے سائنسی اسلوب پرقدرتی ماحول کی بحالی، استعمال، انتظام اور تعمیرات کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

اس آبگاہ کے تعمیری علاقے کو ماحولیات کے زیرِ اثر شرائط کیساتھ سیاحت کے فروغ کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اس ضمن میں تمام تر سیاحتی سرگرمیوں کو ماحولیاتی شرائط کے ساتھ مشروط کیا جاتا ہے۔ آبگاہ پارک کے جنرل مینجرژانگ جیانگو نے مزید واضح کیا کہ اس آبگاہ پارک کو مستقبل میں سائنسی بیس کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا جس سے بچوں کو ماحولیاتی عوامل کو سمجھنے اور قدرتی خوبصورتی کو سمجھنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ اور اس کیساتھ ساتھ پرفوفیشنل فوٹو گرافرز کو قدرتی حسین مناظر کی فوٹو گرافی کے لیے مواقع فراہم کیئے جائیں گے، اس طرح سے نہ صرف اس جھیل کو شہرت میں اضافہ ہوگا بلکہ اس علاقے کی سماجی بہتری میں بھی اضافے کا سبب ہوگا۔۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے