بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون اور اداکار رنبیر کپور 22نومبرکو بھارتی ہدایتکار امتیازعلی کی فلم ’’ تماشا‘‘ کے پریمیئر میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے جب کہ فلم کاپریمیئر نیوپلیکس سینما میں 22 نومبر کی شام کوہوگا۔
دونوں فنکاروں کی پاکستان آمد پر مقامی فنکاروں کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا، جب کہ دونوں فنکاروں کی کراچی میں فلم کے پریمئرشومیں شرکت کے ساتھ پاکستانی فلم انڈسٹری کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جس میں پاکستانی ڈائریکٹرزدونوں فنکاروں کو مشترکہ فلم کے لیے سائن بھی کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق دونوں فنکاروں نے ویزے کے لیے پاسپورٹ جمع کروادیاہے دونوں فنکاروں کی پاکستان آمدویزے سے مشروط ہے۔ واضح رہے کہ فلم ’’تماشا‘‘ میں رنبیر کپور ہیرو اور دیپکا پڈوکون نے بطور ہیروئن کام کیا ہے جب کہ پاکستانی اداکار جاوید شیخ والد کا کردار نبھارہے ہیں فلم کی دیگر کاسٹ میں پونم سنگھ ،فرازسرویا،نکی بھگت نمایاں نام شامل ہیں۔ ساجد نڈیاڈوالا کی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی فلم کی موسیقی اے آررحمان نے دی ہےجب کہ سکھویندرسنگھ، ارجیت سنگھ، موہیت چوہان، لکی علی، میکاسنگھ، اے آررحمان اور الکایاگنک کے گائے ہوئے گیت شامل ہیں۔