سرگودھا میں عدالتوں کے ذریعے طلاق اور نکاح کی شرح میں اضافہ

رواں سال خواتین پر تشدد کے واقعات میں جہاں اضافہ ہوا وہیں پنجاب کے ضلع سرگودھا کی عدالتوں کے ذریعے نکاح کرنے کے رجحان اور طلاقوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سرگودھا کی فیملی عدالتوں میں ایک سال کے دوران طلاق سے متعلقہ 2500 سے زائد کیس دائر ہوئے جن میں سے 1300 سے زائد خواتین نے طلاقیں لی ہیں۔

ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ عدم برداشت ازدواجی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق نہ ہونے کے باعث خواتین پر تشدد غیرت کے نام پر قتل، عدالتوں کے ذریعے نکاح اور پھر طلاق کے معاملات اس کی بڑی وجہ ہیں۔

ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ فیملی عدالتوں میں طلاق کے مقدمات کے جلد فیصلے کرنے کی بجائے فریقین کو سوچنے اور سمجھنے کا زیادہ سے زیادہ وقت دینا چاہیے۔

x

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے