مانسہرہ:10 سالہ بچے کیساتھ زیادتی کی تصدیق:مرکزی ملزم گرفتار نہ ہوسکا

مانسہرہ میں 10 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوگئی تاہم مرکزی ملزم کو 3 روز گزرنے کے باوجود گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

پولیس کے مطابق 3 روز قبل مانہسرہ کے گاؤں ٹھاکر میرا میں مدرسے کے 10 سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی زیادتی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ میڈيکل رپورٹ میں طالب علم پر جنسی زیادتی اور تشدد ثابت ہوگیا ہے، رپورٹ کے مطابق بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی کہنیوں پر زخم اور آنکھوں میں سوجن کے نشانات بھی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم قاری شمس الدین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جب کہ اس کے بھائی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد انتظامیہ نے مدرسے کو سیل کردیا ہے جب کہ ملزم قاری شمس الدین جو کہ سرکاری اسکول میں استاد بھی ہے کے خلاف محکمہ تعلیم نے بھی انکوائری شروع کردی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے