درخت اٹھانے کی شرط 20 سالہ نوجوان کی جان لے گئی

فیصل آباد میں شرط جیتنے کی کوشش میں 20 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔

نوجوان نے دوستوں سے 70 کلو وزنی درخت سر سے اوپر اٹھانے پر 5 کلو مٹھائی کی شرط لگائی تھی، درخت گردن پر گرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ماموں کانجن کے نواحی گاؤں میں پیش آیا جہاں20 سالہ شاہ منیر نامی نوجوان نے دوستوں کے ساتھ 70کلو وزنی درخت کو سر سے بلند کرنے کے عوض پانچ کلو مھٹائی کی شرکا لگائی۔

نوجوان نے درخت کے تنے کو اٹھانے کی کوشش کی تو درخت نوجوان کی گردن پر آگرا جس سے گردن کی ہڈی ٹوٹ جانے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے