کل رات کراچی میں ہم نیٹ ورک کے تحت منعقد ہونے والے ہم سٹائل ایوارڈز کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ستاروں سے سجی اس رات میں فیشن اور انٹرٹینمنٹ کے شعبوں میں کل 20 ایورڈز گئے گئے۔ اس سال کی ایوارڈ نامزدگیوں میں سال 2018 اور2019 میں نمایاں کام کرنے والے فنکاروں کو شامل کیا گیا تھا۔
تقریب کا ریڈ کارپٹ جسے اس کے رنگ کی وجہ سے بلیک (سیاہ) کارپٹ کہنا زیادہ مناسب ہوگا، شام ہی سے فوٹوگرافروں اور کیمرہ پرسنز کی توجہ کا مرکز بنا رہا جہاں مستقل فنکاروں، ماڈلز اور دیگر سماجی شخصیات کی آمد ہوتی رہی۔
بلیک کارپٹ کی میزمانی معروف ڈیزائنر منیب نواز اور ابھرتی ہوئی ماڈل مشک کلیم نے کی جبکہ تقریب کے ڈیجیٹل ہوسٹنگ کے فرائض ٹیلیویژن براڈ کاسٹر ڈینوعلی اور ورسٹائل اداکارہ حرا ترین نے نبھائے۔
ایوارڈز کی باقاعدہ تقریب کا آغاز ریپرز ینگ اسٹنرز کی جاندار پرفارمنس سے ہوا جس انہون نے ایوارڈز کے لیے نامزد تقریبا تمام فنکارو کے باری میں دلچسپ جملے کہے۔ اس کے فورا بعد ہی پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار عدنان صدیقی اسٹیج پر تشریف لائے اور طنزومزاح پر مبنی ایک خاکہ پیش کیا جس میں انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے لے کر سیاسی شخصیات تک سب کو تنقید کا شانہ بنایا گیا۔
تقریب کی میزبانی با صلاحیت اور خوبرو اداکارہ آمنہ شیخ اور نوجوان اداکار عثمان مختار نے کی۔ وقتا فوقتا عدنان صدیقی بھی عثمان مختار کی جگہ پر آکر آمنہ کے ساتھی میزبان کے فرائض پورے کرتے رہے۔
ایوآرڈز کی یہ شام انعامات دینے کے ساتھ ساتھ مختلف دلچسپ اور شاندار پرفارمنسز سے بھرپور تھی ۔
سب سے پہلے اداکار اورٹیلیویژن ہوسٹ احسن خان اور اداکارہ سارہ لورین نے ماضی کی پاکستانی فلموں سے رونا لیلٰی، احمد رشدی، ناہید اختر اور اے نیر کے گائے ہوئے لازوال گیتوں پر رقص کرکے حاظرین کی داد وصول کی۔ ٹیلیویژن اور فلموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زارا نور عباس نے ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے دیوار شب اور چینل کے گزشتہ سال کے مشہور ڈرامے رانجھا رانجھا کردی کے ساونڈ ٹریکس پر کلاسیکل رقص کیا۔
تقریب کے دوران مزاج بدلنے کے لیے عثمان مختار نے معوروف لیجبڈری ٹیلیویژن میزبان طارق عزیز کے انداز میں کون بنے گا کروڑ پتی کرنے کی کوشش کی اور اسٹیج سے اتر کر فنکاروں سے مزاحیہ انداز میں ہلکے پھلکے سوالات کیے۔
تقریب کی آخری پرفارمنس گلوکار اور سیاست دن ابرار الحق نے دی جس میں انہوں نے اپنے مشہور گانوں کے علاوہ حال ہی میں جاری ہونے والا چمکیلی بھی گایا۔
ایوارڈ شو کا اسکرپٹ فہیم اعظم نے تحریر کا جبکہ رقص کی تیاری کوریو گرافر جوڑی شازے اور غنی نے کی۔ تقریب کے میزبانوں اور پرفارمرز کی طرزو ادا اور ان کے لباس کے انتخاب میں مشہور سٹائلسٹ مہک سعید اور امل قادری کی خدمات لی گئیں۔
ہم اسٹائل ایوارڈز کی پریس اور دیجیٹل میڈیا کے انتظامی امورٹیک ٹو پی آرنے انجام دیے جبکہ اسٹیج پس پردہ ہونے والی سرگرمیوں کو پروڈکشن اوٹو ون کی ٹیم نے سنبھالا۔ مشہور زمانہ سلون نبیلہ نے تقریب میں شریک فنکاروں اور پرفارمرز کے بناؤ سنگھار کی زمہ داری لی۔
ایورڈز لینے ولوں کی فہرست
فیشن
بہترین مرد ماڈل (ایمل خان)، بہترین خاتون ماڈل (زارا عابد)، بہترین میک اپ آرٹسٹ ( قاسم لیاقت)، بہترین فیشن فوٹوگرافر(علی حسن)، بہترین ابھرتے ہوئے ستارے (حمزہ خان بانڈے اور ماڈل مشل کلیم)، بہترین ہلکے پھلکے زنانہ ملبوسات (زارا شاہد)، بہترین عروسی ملبوسات (شہلا چتور)، بہترین نفیس ملبوسات (ظہیرعباس)، بہترین مردانہ ملبوسات (اسماعیل فرید)، بہترین لان پرنٹس (زارا شاہجہاں)، بہترین (برانڈ چیپٹر)۔
انٹرٹینمنٹ
بہترین سٹائلش مرد اداکار ٹلیویژن (میکال زوالفقار)، بہترین سٹائلش خاتون اداکار ٹیلیویژن (سونیا حسیں)، بہترین سٹائلش مرد اداکار فلم (احد رضا میر)، بہترین سٹائلش خاتون اداکار فلم (ماہرہ خان)، بہترین سٹائلش خاتون اداکار فلم (کرن ملک- جیوری)، بہترین پرفارمر(عاصم اظہر)، بہترین سٹائلش کھلاڑی (کپتان، پاکستانی فٹبال ٹیم خواتین، ہاجرہ خان)
اچیومنٹ ایوارڈز
سدابہار خوبصورتی (ریما خان)
سٹائل آئیکون (عائشہ عمر)