برطانیہ 47 سال بعد یورپی یونین سے علیحدہ

برطانیہ 47 برس بعد یورپی یونین سے علیحدہ ہو گیا جس کا اعلان برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر نصب روشن گھڑی کے ذریعے کیا گیا۔

برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد عبوری دور کا آغاز ہو گیا ہے جو 31 دسمبر 2020 کو ختم ہو گا۔

معاہدے کے تحت 11 ماہ تک برطانیہ میں یورپی قوانین لاگو رہیں گے اور عبوری دور میں شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت بھی جاری رہے گی۔

برطانوی سفارت خانے سے یورپی یونین کا جھنڈا اتار لیا گیا جب کہ یورپین پارلیمنٹ سے بھی برطانوی جھنڈا ہٹا دیا گیا ہے۔

بریگزٹ سے علیحدگی کے بعد برطانیہ کی اہم عمارتیں اور شاہرائیں برطانوی پرچم کے رنگ میں رنگ گئی ہیں۔

بریگزٹ پر کوئی افسردہ، کوئی خوش اور کوئی برہم
لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بریگزٹ کے حامیوں نے فیصلے کا خیر مقدم کیا جب کہ برطانوی وزیراعظم کی قیام گاہ کے سامنے بریگزٹ کے مخالفین کی جانب سے مظاہرہ بھی کیا گیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور یورپی یونین کے حکام نے برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے