محکمہ تعلیم سندھ نے فیسوں سے متعلق نجی اسکولوں کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے صوبےکے نجی اسکولوں کیلئے ہدایات جاری کردیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رفیعہ جاوید کے مطابق صوبے میں تعلیمی سال 27-2026 یکم اپریل سے شروع ہو چکا ہے لہٰذا میٹرک طلبہ سے صرف مارچ 2026 تک فیس لی جائے۔

رفیعہ جاوید نے کہا کہ صوبے میں میٹرک کے امتحانات 10 اپریل 2026 سے جاری ہیں لہٰذا اپریل 2026 کے امتحان دینے والےطلبہ پر اضافی فیس نہ ڈالی جائے، نویں سے دسویں جماعت میں جانے والے طلبہ کیلئے فیس شیڈول موجودہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپریل اور مئی میں جون اور جولائی 2026 کی فیس وصولی ہوگی، پری پرائمری سے کلاس نہم تک طلبہ بھی نئے فیس نظام میں شامل ہیں۔

رفیعہ جاوید نے اسکولوں کو علیحدہ فیس واؤچر جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جون کے فیس واؤچرز 30 جون تک مؤثر ہوں گے جب کہ جولائی کے واؤچرز 31 جولائی 2026 تک کارآمد ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے