خاتون کا فوٹو کیوں بنایا؟مانسہرہ 13 رکنی جرگہ نے سات سالہ بچی کو ونی کر دیا:3 ملزمان گرفتار

مانسہرہ کے علاقہ تھانہ شنکیاری کی حدود میں خاتون کی موبائل سے تصویر بنانے پر 13 رکنی جرگہ نے ملزم کی 7 سالہ بھتیجی کو ونی کرکے دو لاکھ روپے جرمانہ وصول کرنے کا حکم دیدیا، 7 سالہ بچی کے نکاح کے بعد، خبریں منظر عام پر آنے پر ڈی پی او مانسہرہ کا سخت نوٹس ، 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس نے نکاح کی تقریب پر چھاپہ مار کر جرگہ کے 13 ممبران میں سے 4 کو گرفتار کر لیا۔

ونی کی گی معصوم بچی کا نکاح پڑھانے والے مولوی اور دیگر جرگہ ممبران کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں ایس ایچ او عامر خان، پولیس نے نکاح نامہ اور نکاح خواں کے رجسٹر کو بھی قبضہ میں لے لیا، جرگہ نے سات سالہ بچی کو اسکے چچا کے جرم کی پاداشت میں ونی کیا، جرگہ نے سات سالہ بچی کو ونی قرار دیکر اسکا نکاح مخالف گھرانے کے ایک شخص سے پڑھا دیا، ونی کی جانے والی لڑکی کے چچا نے کچھ عرصہ قبل ایک خاتون کی تصویر بنائی تھی ، جسکی پاداشت میں جرگہ نے ایک معصوم بچی کو ونی اور دو لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا۔

ونی کی جانے والی لڑکی کے والد کا محمد نزیر کا کہنا تھا کہ جرگہ کے ممبران نے مجھے دھمکی دی کہ اگر میں نے اگر اپنی ایک مزید بچی ونی نہ کی اور دو لاکھ روپے مزید نہ دیئے تو وہ میری بیٹی کو قتل کر دیں گئے، جرگہ نے یہ بھی دھمکی دی کہ وہ میرے بھائیوں کی بیوؤں کو بھی اغواء کریں گئے،اس حوالے سے مانسہرہ پولیس کے ترجمان نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ مانسہرہ کے علاقہ تھانہ شنکیاری کی حدود میں 7 سالہ بچی کو ونی کرنے کے کیس میں تھانہ شنکیاری میں 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے، جن میں سے03 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقع پر ڈی۔پی۔او مانسہرہ صادق بلوچ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی۔ایس۔پی سرکل شنکیاری راجہ محبوب کی سربرائی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئیے ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی.

مدعی محمد نذیر عرف ریاض ولد میاں گل نے تھانہ شنکیاری میں رپورٹ درج کرائی کہ گزشتہ بڑی عید کے دنوں میرے بھائی آصف کےموبائل فون میں گلشن بی بی زوجہ ریاست ولد جہانزیب کی تصویروں کی نسبت عام لوگوں اور گلشن بی بی کےسسر حہانزیب اور خاوند ریاست کو پتہ چلا، جس پر وہ لوگ ہمارے گھر آئے اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی۔

اسکےعلاوہ ان لوگوں نے اسرائیل ولد بگا کی نگرانی میں اپنے گھر میں ایک جرگہ بٹھایا جس میں ہمیں بھی طلب کیا گیا، جرگے میں میاں خان، محبوب ، حسین ، بابو، ریاض، جان محمد، تاج محمد ، جہانزیب ، واحد ، ملک آمان شریک تھے، جنھوں نے جرگے میں یہ فیصلہ کیا کہ میری بیٹی صدرہ بی بی جس کی عمر 7سال ہے، کا رشتہ اور دولاکھ روپے بطور جرمانہ ادا کرنا ہونگےاور اسی روز نکاح خواں مولوی محمد اشرف کو بلا کر نکاح رجسٹرار محمد جاوید سے نکاح کےکاغذات منگوا کر زبردستی میری بیٹی کا نکاح رضوان ولد جہانزیب سے پڑھایا گیااور ہمیں دھمکی دی گئی کہ اگر آپ نے پولیس کو یا کسی کو بھی اس معاملے کے بارے میں بتایا تو آپکو گاؤں سے نکال دیا جائے گا۔

مدعی کی رپورٹ پر تھانہ شنکیاری میں مقدمہ علت نمبر 130 زیر دفعہ 310A/506/34PPC کے تحت مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان ملک آمان ولدعلی خان ، تاج محمد ولد خان جی ، قاری محمد جاوید ولد محمد ایوب کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ دوسرے تمام ملزمان کی گرفتاری کےلئے ڈی۔پی۔او مانسہرہ صادق بلوچ نے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہےاور مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے