چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 97 افراد ہلاک ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 62 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 40 ہزار 171 ہو گئی ہے۔
ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے سے اموات کی تعداد 908 ہو گئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی ایک ٹیم چین کے دارالحکومت بیجنگ روانہ کر دی ہے جو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجوہات کی تحقیقات کرے گی۔
جاپان میں لنگرانداز بحری جہاز میں کورونا وائرس کے مزید 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 69 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب چین کے شہر ووہان سے امریکی شہریوں کو لیکر دو پروازیں امریکا پہنچ گئی ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ چین سے 800 سے زائد امریکیوں کو نکالا جا چکا ہے۔