بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ٹریفک حادثے میں 19 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسافر بس کیرالہ سے کرناٹکا کے شہر بنگلورو جا رہی تھی کہ تروپور ضلع کے گاؤں اوی ناشی میں ٹڑک کے ساتھ ٹکرا گئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق ٹریفک حادثے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے جب کہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اوی ناشی کے ڈپٹی تحصیلدار نے حادثے میں 19 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جان سے ہاتھ دھونے والوں میں 14 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں۔